اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روحانی نے عالمی یوم برآمدات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان آئل مصنوعات کی برآمدات ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ دشمنوں نے تیل اور مائع گیس اور تیل کی مصنوعات جو ماضی میں ہماری اہم برآمدات میں شامل تھے، کی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی لیکن ملک کی برآمدات میں تنوع نے انہیں اپنی سازشوں میں شکست دے دی۔
روحانی نے ایران کے خلاف امریکیوں کے راستے کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹھیکنے اور اسلامی جمہوریہ کو ان کے سامنے ہتھیار ڈالنا چاہتے تھے لیکن ہم نے نہ ہتھیار نہیں ڈالا اور نہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے وہ ایک گروہ ہیں جو بلا شبہ جلد یا بدیر ہتھیار ڈال دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲